پہاڑ سے چھلانگ لگاتے وقت سجل کے ساتھ کیا ہوا؟ دنانیر نے سب بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کے ساتھ پہاڑ سے چھلانگ لگاتے وقت جو ہوا وہ سب دنانیر مبین نے بتادیا۔دنانیر مبین نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سجل کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا کیونکہ وہ میری پسندیدہ فنکارہ ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ سجل کو ایکروفوبیا ہے اور ہائیٹ پر جانے سے اس کی حالت خراب ہونے لگتی تھی۔
پہاڑ کی چوٹی سے چھلانگ لگاتے وقت سجل بہت گھبرائی ہوئی تھی تو اس کے چھلانگ لگانے سے پہلے ہم نے اس سے کہا کہ آپ کے ساتھ ایک آخری سیلفی لینا ہے۔اور پھر ہم نے وہ سیلفی لی بھی۔ہم نے اصل میں پیرا گلائیڈنگ کی جس میں سجل ایکروفوبیا کی وجہ سے بہت گھبراتی تھیں جبکہ رمشا بھی ان ایکسرسائزز میں ڈرتی تھیں اور ان کو بھی چھلانگ لگانے میں اور کودنے میں خوف آتا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ میں نے ساری فزیکل ٹریننگ میں بہت انجوائے کیا، میں اور کبرٰی سب چیزوں میں سب سے آگے ہوتے تھے لیکن ڈرامے میں ہمارا کردار ایسا تھا کہ ہمیں پیچھے رہنا ہوتا تھا ،ڈائریکٹر بار بار ہمیں ٹوکتے تھے کہ تم لوگوں کو پیچھے رہنا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی بات کرنے می بہت مزا آتا تھا، وہ بہت ذہین ہیں اور ان سے بھی بہت سیکھنے کو موقع ملا۔دنانیر کا کہنا تھا کہ شہریارمنورکے ساتھ کام کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا۔
صنف آہن میں کام کے تجربے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک تجربہ تھا ،سخت گرمی ،اس میں یونیفارم ،بھاری جوتے، بیگز، رائفلز اور پھر حجاب کے ساتھ کام کرنا سخت محنت کا کام تھا ۔انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں بھی مشکلات ہیں ایسا نہیں کہ صرف سب اچھا ہی اچھا ہے لیکن میں اللہ کی رحمتوں کا شکر زیادہ ادا کرنا پسند کرتی ہوں۔
دنانیر نے کہا کہ ہمارے بارے میں بھی ٹرولنگ ہوتی ہے، تکلیف بھی دیتی ہے ،لوگ کہتے ہیں کہ اس میں تو کوئی ٹیلنٹ ہی نہیں ،خواہ مخواہ یہ لڑکی مشہور ہو گئی تو ایسی باتیں ہمیں بھی دکھ میں مبتلا کر دیتی ہیں ۔