اداکارہ کبریٰ خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

شئیر کی گئی تصویر میں کبریٰ خان سیاہ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔اداکارہ کی تصویر کو انکے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کبریٰ خان کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔


اس سے قبل کبریٰ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر بہن کے ولیمے کی تصاویر اپنے مداحوں کے لیے شئیر کی تھیں۔سوشل مڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں کبریٰ خان گولڈن رنگ کے لہنگے میں ملبوس تھیں۔
کبری کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصاویر میں سب ان کو حسنِ جہاں جیسا کہہ رہے تھے۔واضح رہے کہ اسد صدیقی نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’حسنِ جہاں‘ لکھا تھا۔