منشا پاشا، جبران ناصر دو سے تین کب ہو رہے ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دے کر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
منشا پاشا کی جانب سے گزشتہ روز اپنے شوہر، سماجی کارکن جبران ناصر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے ۔منشا پاشا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’ہم دونوں۔‘
View this post on Instagram
منشا پاشا اور جبران ناصر کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
جہاں اس خوبصورت جوڑی کے لیے تعریفی اور دعائیہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں ایک مداح کا پوچھنا تھا کہ آپ دو سے تین کب ہو رہے ہیں۔
منشا پاشا نے اس سوال پر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔‘منشا پاشا کا یہ جواب مداحوں کو خوب بھا گیا ہے جبکہ مداح کی جانب سے بھی اپنے اپنے کمنٹ کا رپلائی ملنے پر منشا کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے ۔