عمران خان کے محفوظ راستہ مانگنے کی خبریں، معاون خصوصی شہبازگل نے رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے محفوظ راستہ مانگنے کی خبروں پر معاون خصوصی شہباز گل میدان میں آ گئے ہیں اور سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے استعفیٰ دینے یا کوئی راستہ مانگنے کی پیشکش نہیں کی ، عمران خان ان چوروں سے محفو ظ راستہ مانگے گا ؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہناتھا کہ یہ لوگ اپنے آقاو¿ں کی خواہش پرخریدوفروخت کررہے ہیں، وزیراعظم کی لڑائی سیاسی بونوں سے نہیں سامراج سے ہے، وزیراعظم نے استعفیٰ دینے یاکوئی راستہ مانگنے کی پیشکش نہیں کی، بیرونی طاقتوں کوپیغام دیاہے ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے، حکومت نے ابھی تک کسی ملک کا نام نہیں لیا، امریکا کے اندربہت سارے پاکستانی رہتے ہیں، عمران خان نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، کسی کی دھمکی پرکسی کووزیراعظم بنایانہ ہٹایا جا سکتا ہے ، کہا جارہا ہے عمران خان محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں۔