امام الحق نے تیز ترین 9 ون ڈے سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق جمعرات کو ریکارڈ بک میں داخل ہوگئے جب وہ اپنے کیریئر میں 9ویں ون ڈے سنچری تک پہنچنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ امام الحق نے لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران سنچری بنائی، یہ سیریز میں ان کی لگاتار دوسری اور مجموعی طور پر 9ویں ون ڈے سنچری تھی، انہوں نے نویں ون ڈے سنچری بنانے کے لیے سب سے کم اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
26 سالہ اوپننگ بلے باز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 48ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں اپنی نویں سنچری اسکور کی تھی، کوئنٹن ڈی کاک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں ون ڈے میں سنچری بنائی تھی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے کیریئر کی پہلی 48 اننگز کھیلنے کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے میں لیجنڈ ظہیر عباس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں اپنی تھری فیگر اننگز کے دوران امام نے ظہیر عباس کے 48 اننگز میں 2,166 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ امام کے اب 2200 سے زیادہ رنز ہیں۔ امام سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ہیں – جنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی 48 اننگز میں بلے بازی کے بعد 2,462 رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

5 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago