وہ کونسی اداکارہ ہیں جن کیساتھ سلمان خان کی شادی کاکارڈ چھپا، لیکن شادی نہ ہو سکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ بھی ہیں جن کیساتھ سپراسٹارسلمان خان کی شادی کاکارڈ تک چھپا، لیکن پھر بھی ان کی شادی نہ ہو سکی۔بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے خود انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ گیا تھا۔
یہ 1994 کا واقعہ ہے جب اُس زمانے کی سپر اسٹار اور فلم تری مورتی میں اوئے اوئے گرل کی حثیت سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کی دوستی ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


سلمان خان کے والد سلیم خان اور سوتیلی ماں ہیلن بھی اس رشتے سے خوش تھے شادی کے کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے تھے لیکن عین وقت پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خان پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

سنگیتا بجلانی کا کہنا تھا کہ سلمان خان شادی تو کیا دوستی کے بھی قابل نہیں۔


اس واقعے کے بعد سلما ن خان کسی بھی دوسری لڑکی کے ساتھ گھر بسانے کی حد تک سنجیدہ نہیں ہو سکے۔
کہاجا تاہےکہ سلمان خان نے اپنی چھوٹی بہن ارپتا کی شادی میں کئی لوگوں کے سامنے کہا تھا کہ انہوں نے کترینہ کیف کو کترینہ کیف خان بننے کا موقع دیا تھا ۔
صرف یہی نہیں اس کے علاوہ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے سے بھی ان کی محبت کسی سے چھپی نہیں۔