اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پلان تیار کرلیا اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا . ٹی وی پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں سازشیوں کے خلاف کیا کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ہم نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، اسی طرح اتوار کو آپ دیکھیں گے میں ان کا مقابلہ کیسے کرتا ہوں، میں انہیں اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا، میران بڑا پلان ہے میں کل انشا اللہ جیتوں گا .
وزیراعظم نے کہا کہ شہباز
شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں . وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک فوج اور تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے، ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے . سوشل میڈیا سے آئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے . انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے، اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، چاہتا ہوں کہ ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے . وزیراعظم نے ایک اور سوال پر کہا کہ میرے پاکستانیو! ایک چیز یاد رکھنا، آج اس ملک کو دو ایسی فورسز ہیں جو اس کو اکٹھا کر رہی ہیں، ایک پاکستان کی فوج ہے کیونکہ ہمیں فخر ہے، پاکستان کی فوج ایک مضبوط فوج ہے، پروفیشنل آرمی ہے، وہ ایک ملک کو اکٹھا کر رہی ہے . انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پوری کوشش کرتے رہے ہیں کہ ملک تین حصوں میں ہوجائے، ٹوٹ جائے، ایک مضبوط فوج اس ملک کیلئے بہت ضروری ہے اور دوسرا تحریک انصاف نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے کیونکہ واحد قومی جماعت ہے . انہوں نے کہاکہ ان دونوں فورسز کے خلاف سازش، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں کہ کسی طرح اگر مجھے ہٹائیں اور حکومت اور پارٹی کو کمزور کریں . انہوں نے کہا کہ دوسرا کسی طرح پاکستانی فوج سے لوگ متنفر ہوں، ہمیں اس فوج کی بہت ضرورت ہے، اس نے ہمارے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور روز قربانیاں دی رہی ہے . انہوں نے کہاکہ میں سب سے چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی اپنی فوج پر تنقید نہ کریں .
. .