پلان تیار کرلیا،اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پلان تیار کرلیا اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا۔ ٹی وی پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں سازشیوں کے خلاف کیا کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ہم نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، اسی طرح اتوار کو آپ دیکھیں گے میں ان کا مقابلہ کیسے کرتا ہوں، میں انہیں اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا، میران بڑا پلان ہے میں کل انشا اللہ جیتوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہباز

شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک فوج اور تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے، ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے۔سوشل میڈیا سے آئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے، اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، چاہتا ہوں کہ ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے۔وزیراعظم نے ایک اور سوال پر کہا کہ میرے پاکستانیو! ایک چیز یاد رکھنا، آج اس ملک کو دو ایسی فورسز ہیں جو اس کو اکٹھا کر رہی ہیں، ایک پاکستان کی فوج ہے کیونکہ ہمیں فخر ہے، پاکستان کی فوج ایک مضبوط فوج ہے، پروفیشنل آرمی ہے، وہ ایک ملک کو اکٹھا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پوری کوشش کرتے رہے ہیں کہ ملک تین حصوں میں ہوجائے، ٹوٹ جائے، ایک مضبوط فوج اس ملک کیلئے بہت ضروری ہے اور دوسرا تحریک انصاف نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے کیونکہ واحد قومی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں فورسز کے خلاف سازش، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں کہ کسی طرح اگر مجھے ہٹائیں اور حکومت اور پارٹی کو کمزور کریں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا کسی طرح پاکستانی فوج سے لوگ متنفر ہوں، ہمیں اس فوج کی بہت ضرورت ہے، اس نے ہمارے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور روز قربانیاں دی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سب سے چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی اپنی فوج پر تنقید نہ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں کرکے فرار ہوجاتے اور فورسز کوخبر تک نہیں ہوتی؟ محمود خان اچکزئی کا جرگے سے خطاب

لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی امن جرگہ لورالائی میں شروع ہوگیاپشتونخوا…

3 mins ago

ریلوے اسٹیشن دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،کوئٹہ ڈی سی سعد بن اسد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے…

22 mins ago

کوہلو،تعلیمی اداروں میں سر عام نقل ، بچوں کی محنت اور صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے ،طلباءتنظیمیں

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور جمعیت علماء…

26 mins ago

مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی

دشت(قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد…

31 mins ago

پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا’امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی…

40 mins ago

تاوان کے لیے اسپتالوں پر سائبر حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور تقریباً 50 ممالک نے ہسپتالوں…

50 mins ago