عثمان ڈار کا محسن رانجھا کو سٹوڈیو آنے کا چیلنج محسن رانجھا کے آنے سے پہلے عثمان ڈاربھاگ نکلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ یہ مینٹلی طور اپ سیٹ ہو گئے ہیںانہیں اپنا نفسیاتی علاج کروانا چاہیے . ن لیگی رہنما محسن رانجھا کا کہنا تھاکہ میں نےپہلے بھی ٹاک شو میں کہا ہے تھا کہ جس طرح عمران خان خطوط دکھا رہے اور جو گفتگو کر رہے تھے کسی ملک کا بھی حکمران اپنی ذاتی انٹرسٹ پر مطلب جو پرائم منسرہوتا ہے وہ اپنی انٹرسٹ کے اوپر فرائض کو قربان نہیں کرتا یہ پہلا وزیراعظم پاکستان گزر رہا ہے جو اپنے ذاتی مفادات

کی خاطر ، اپنے عدم اعتماد کی خاطر پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کی قربانی دے رہا ہے ہم انہیں ایک بات بڑا کلیرلی بتانا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے کوئی ایسی ویسی حرکت کی پانچ منٹ کے فاصلے پر ہمارے لوگ بیٹھے ہیں اور ان کی سوچ اور تصور سے بھی باہر ہے کہ ہم ان کا حشر کیا کریں گے اور ان کیساتھ کیا کریں گے .

محسن رانجھا کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ محسن رانجھا صاحب ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ، باہر اسٹوڈیو میں آ کر پروگرام کرو نہ ، گھر میں بیٹھ کر بھڑکیں لگا رہے ہو ، عثمان ڈار نے انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے مرد کے بچے ہو تو پارس کے اسٹوڈیو میں آئو . میرے بھائی اسٹوڈیو میں آئو نا . وہاں گھر میں بیٹھ کر اپنے لیڈر نواز شریف بھگوڑے کی طرح بھڑکیں مارتے ہو ، اسٹوڈیو میں آئو . اس پر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ اچھا میں آرہا ہوں ، انہوں نے عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم اپنے باپ کے بچے بننا وہیں اسٹوڈیو میں بیٹھے رہنا میں آرہا ہوں . یہ کہہ کر محسن رانجھا گھر سے اٹھ کر سیدھا پارس کے اسٹوڈیو میں پہنچ گئے لیکن عثمان ڈار پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے . محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ یہ ہماری روایت نہیں ہے ہم سیاستدان ہیں دو دفعہ الیکشن لڑ چکا ہوں ، ایم پی اے دو فعہ بنا ہوں ، منسٹر آف اسٹیٹ رہ چکا ہوں . یہ چیزیں مناسب نہیں ہیں اخلاقیات سے گرنا یہ سب زیب ہمیں زیب نہیں دینا . محسن رانجھا کا گیڈر کا لفظ آپ نے استعمال کیا آپ نے چیلنج کیا کہ گھر بیٹھ کر آپ دھمکیاں دے رہے ہیں میں یہاں پہنچ گیا لیکن اب مجھے آپ بتائیں کہ گیڈر کون ہے، گیڈر آپ ہیں مجھے آپ کا پتہ ہے آپ کتنے پانی میں ہیں اور جو آپ کو کامیان نوجوان پروگرام تھا اس کیلئے جو ٹی شرٹ خریدی ہیں اور کرونا کے دنوں میں کرپشن ہوئی ہے اس کا سارا حساب کتاب ہمارے پاس موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں