اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس جلد ہی شروع ہونے جارہاہے جس دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کروائی جائے گی جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی بھر پور تعداد ایوان میں موجود ہے .
تفصیلات کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بھی پہنچے ، سابق صدر آصف زرداری نے حکومتی بینچز کا دورہ کیا اور وہاں موجود حماد اظہر اور شوکت ترین سے ملاقات کی .
قومی اسمبلی میں غوث بخش مہر آصف زرداری سے جا کر ملے . قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے .
. .