اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ، عمران خان نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تجویز صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوا دی ہے .
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئنی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے .
مجھے کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہاہے ، ساری قوم کے سامنے غداری ہو رہی تھی ، سازش ہو رہی تھی ، میں ان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ گھبرانا نہیں ہے ، اللہ اس قوم کو دیکھ رہاہے ، 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا ، اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی ، سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جمہوریت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں .
. .