نگراں وزیراعظم کی تقرری ، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا،نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں نمائندگی برابر ہوگی، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔دوسری جانب حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست

پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے مبینہ دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے 6 اعتراضات اٹھائے تھے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مراسلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، عالمی سازش کا پتا چلانے کے لیے مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

7 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago