عمران خان کا آج گھر بیٹھنا اپوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آج گھر بیٹھنا اپوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے . انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر اب سپریم کورٹ سے امید ہے .

آئین کے خلاف سازش میں صدر مملکت، وزیر اعظم ،اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج گھر بیٹھے ہیں تو یہ پوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے . الیکشن میں کب جانا ہے یہ اپوزیشن جماعتیں طے کریں گی . قبل ازیں ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا حساب لیں گے .

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور اسپیکر کی رولنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے سپریم کورٹ کے باہر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ خان صاحب کس آئین کے تحت ملک چلانا چاہتے ہیں .

انہوںنے کہاکہ آپ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک ہارنے لگے ہیں تو آئین کی وہ کون سی شق ہے جس کے تحت آپ گورنر کو بولیں کہ اسمبلی تحلیل کردو، اجلاس ملتوی کردو . انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سب کچھ خان صاحب کے مطابق اسمبلیاں بھی تحلیل ہوگئیں، پارلیمان کے اراکین بھی ختم ہوگئے، صرف ایک شخص رہ گیا وہ ہے عمران خان . سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ کبھی کسی آمر میں اتنی جرات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ اپنے آپ سے خود کو حکمران قرار دے، ایک حکمران عمران خان ملک کو چلائے، یہ ملک اس طرح چلے گا .

. .

متعلقہ خبریں