جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع کے مطابق ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے۔ ان کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین فروری کے آخر میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے برطانیہ علاج کیلئے منتقل ہو گئے تھے، ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی کینسر کے پرانے مرض کی وجہ

سے دوبارہ طبیعت خراب ہوئی۔ تھی جس کے باعث وہ علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو متحد رہنے کی تلقین کی تھی۔ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گہما گہمی کے باعث ترین گروپ نے پنجاب میں حکومت کی طرف سے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کو ووٹ دینے کی بجائے متحدہ اپوزیشن کے رہنما حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کااعلان کیا ہوا ہے۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

3 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

3 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

4 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

4 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

4 hours ago