عہدے سے ہٹائے جانے والے عون چوہدری کا موقف بھی سامنے آگیا
لاہور (قدرت روزنامہ) عون چوہدری کے استعفے کے بعد موقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ترین گروپ چھوڑنے سے انکار پر استعفیٰ لیا گیا ۔اس حوالے سے عون چوہدری کاکہنا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ آفس سے کہا گیا جہانگیر ترین کی حمایت چھوڑ دو یا استعفیٰ دو، جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہر کوئی جانتا ہے ۔
پارٹی کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے شخص کو نہیں چھوڑ سکتا۔ عون چودھری نے مزید کہا ہے کہ مشیر وزیراعلیٰ کے عہدے پر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دوں گا۔