یونیورسٹی میں لڑکے کوسب کے سامنے پرپوز کرنیوالی لڑکی اب کہاں اورکس حال میں ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی یونیورسٹی آف لاہورکے طلبہ کی ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں لڑکی لڑکے کوپرپوز کررہی ہے ۔اس ویڈیوکے سامنے آنے کے بعد ہرطرف ہلچل مچ گئی اورویڈیوکے وائرل ہوتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے جوڑے کوکالج سے باہرنکال دیاجس کے بعداطلاع ملی کہ دونوں نے نکاح کرلیااب لڑکی(حدیقہ) ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں اس نے کہاکہ شہریار نے کہاتھاکہ دوسال بعد دیکھیں گے تواب تودیکھنے والاکوئی سین نہیں ہےکیونکہ ہمارااب رابطہ مکمل طورپرختم ہوگیا۔پسندہم پہلےہی کرتے تھے میں نے اس کومارچ میں پرپوز کیاتھا۔وہ انٹرسٹڈ تھاجس کی وجہ سے میں نے پرپوز کیا۔ہماراشادی کابھی منصوبہ تھا۔دوسال سے ہماراکوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی ہمارے خاندانوں کےد رمیان کوئی ایسی بات ہوئی کہ ہم دونوں شادی کریں گے۔

جب میں نے اسے پرپوز کیاتواس وقت بہت رش ہوگیاتھا۔ہمارے ذہن میں نہیں تھاکہ ویڈیواتنی وائرل ہوجائے گی۔جس کے بعد ہمیں یونیورسٹی سے نکالنے کانوٹس دیاگیاشہریارکے مطابق یہ نوٹس ٹھیک تھالیکن میرے نزدیک یہ نوٹس ٹھیک نہیں تھا۔رات کوہمیں پتاچلاکہ ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔ہمارے لیے بہت مسئلے بن گئے ۔رات کوساڑھے نوبجے یونیورسٹی کی جانب سے ہمیں کال آئی کہ کل صبح آپ اپنے والدین کےساتھ یونیورسٹی آئیں۔میں اپنی فیملی کوذہنی طورپرتیارکرناچاہتی تھی ہم دوسرے دن نہیں جاسکے اوریونیورسٹی نے ہمیں نکال دیا۔شرو ع میں بہت مشکلات تھیں لیکن ابو کی سپورٹ کی وجہ سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں تمام نوجوان لڑکے لڑکیوں کوکہوں گی کہ اگرآپ کسی کوپسندکرتے ہیں تواپنے خاندان کوبتاکراگلاقدم اٹھائیں۔