نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے ،نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی،عمران خان کے جھوٹ بولنے سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا تھا، یہ سرکاری میڈیکل بورڈ نے کا فیصلہ تھا ،نواز شریف کا باہر علاج کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے دی تھی ،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی تھی،
پوری پارٹی اور پاکستانی قوم کا فیصلہ ہے کہ نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور کرپٹ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہےکیونکہ آرٹی ایس اور چوری شدہ الیکشن کی پیداوار حکومت سیاسی رہنماوں کی صحت پر سیاست کر کے خوش ہوتی ہے۔