عون چوہدری کے بعد ایک اور استعفیٰ تیار،فیاض چوہان کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بھی مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں ، فیاض الحسن چوہان کواہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیرترین گروپ کیلئے لابنگ کرنے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ فردوس عاشق اعوان بھی مستعفی ہو سکتی ہیں جبکہ وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔