فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا .

فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی . جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی . فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا . دوسری جانب پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اسد کوکھر کو وزیر بنایا جائے گا . اسد کھرکھر اس سے پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں . خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں . قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی . اس ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی ذمہ داری دینے کی خوشخبری سنائی گئی تھی . میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ وفاق میں لانے کے خواہشمند ہیں . وہ چاہتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں کردار ادا کریں . جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبے میں سیاسی کردار ادا کریں . ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا . فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہوں . واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کر دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں