میں نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ جھاڑو دی، برتن دھوئے، خلیل الرحمان صدف کنول کی حمایت میں آگئے
لاہور (قدرت روزنامہ) مشہور مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے صدف کنول کے شوہر سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کی حمایت کی ہے۔دوران انٹرویو خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ جب صدف نے دوران انٹرویو یہ بات کی تو میں نے شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کو فون کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدف کو میری طرف سے پیار دینا اور مبارکباد بھی دینا کیوں کہ صدف نے بہت خوبصورت بات کہی ہے۔مصنف نے بتایا کہ اسی شام مجھے ایک چینل پر بیپر کے لیے بلایا گیا تو ایک خاتون نے صدف کے بیان کو اس طرح واضح کیا کہ جیسے انہوں نے کوئی جرم کیا ہو۔خلیل الرحمٰان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹی کا یہ یاد رکھنا کہ یہ میرے باپ کا جوتا ہے اس کو ملازمہ قرار دے دیتا ہے؟ یا بیوی کا شوہر کی شرٹ یاد رکھنا یا پھر اس کی کوئی ذمہ داری پوری کردینے سے کیا بیوی ملازمہ بن جاتی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مرد جب کسی عورت سے شادی کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے ملکہ کی طرح رکھے، ایک زمانہ تھا جب میں نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ جھاڑو دی، برتن دھوئے، اس کی دالیں چنیں کیوں یہ کام کرنے سے کسی کا مرد یا عورت ہونا واضح نہیں ہوتا ہے، یہ تو ہم ایک دوسرے کی محبت میں کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمان کا ایک ویڈیو انٹرویو سے لیا گیا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں صدف کنول کے بیان پر ان کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ صدف کنول نے اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔
بعد ازاں صدف کنول کے بیان سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی اور متعدد لوگوں کی جانب سے ماڈل پر تنقید بھی کی جاتی رہی۔