ان سے پہلے والا وزیر اعظم دوپہر سے پہلے دفتر نہیں آتا تھا، مریم نواز کا شہباز شریف کے جلد دفتر پہنچنے پر رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  وزیر اعظم کے جلد آفس پہنچنے پر رد مل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پہلے والا تو دوپہر سے قبل دفتر ہی نہیں آتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف آج صبح  7 بجے ہی وزیراعظم آفس پہنچ گئے ، اس وقت عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم ان کی آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دفتری اوقات صبح 8 بجے کردیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے جلد آفس پہنچنے پر مریم نواز نے   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ  ان سے پہلے والا دوپہر سے قبل دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا۔

Recent Posts

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

21 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

33 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

34 mins ago

نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر مملکت آصف زرداری بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف…

37 mins ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

52 mins ago

عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی…

54 mins ago