سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف اور پاک فوج کے  کیخلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چلانے والے گروہ کے سرغنہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہباز گل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا  ورکز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم مقصود عارف کو لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گرفتار کیا گیاہے ، بتایا جارہاہے کہ مقصود عارف سوشل میڈیا  پر 2100 سے زائد  جعلی اکائونٹس سے آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا ، ان تمام اکاونٹس سے متعلق ایف آئی اے کو رپورٹ کیا گیا تھا ، ان اکاﺅنٹس سے پاک فوج کے خلاف اڑھائی لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں، پانچ اکاﺅنٹس بلواسطہ یا بلا واسطہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں جبکہ 200 سے زائد اکاﺅنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے کہ اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے میں ایف آئی اے نے متعدد چھاپے مارے ہیں جس دوران لاہور سے دو، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیاہے ،بتایا گیاہے کہ 50 افراد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس آپریٹ کر رہے تھے۔

دوسری جانب نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تلا شیاں لی جارہی ہیں اور  فیملی کی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں۔ درسط اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا۔‘‘

Recent Posts

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

20 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

31 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

33 mins ago

نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر مملکت آصف زرداری بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف…

35 mins ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

51 mins ago

عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی…

53 mins ago