ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت نہیں ، سول ایوی ایشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن حکام نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے رپیڈ پی سی آرٹیسٹ کی شرط پر ہاتھ کھڑے کر دیئے، کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس وسائل ہی نہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے پاکستانی وزرات خارجہ کو مراسلہ بجھوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے وسائل نہیں ہیں، پاکستانی ہوائی اڈوں کے پاس صرف وطن آنے والے ریپڈ ا نٹیجن ٹیسٹنگ کی سہولت ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ دبئی جانے والے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم نہیں کر سکتے۔دبئی پہنچنے پر مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ 6گھنٹے قبل کیا جائے ۔ دبئی جانے والے مسافروں کو روانگی سے 6 گھنٹے قبل صرف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کرسکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ یو اے ای حکام دبئی پہنچنے پر مسافروں کی دوبارہ پی سی آر ٹیسٹنگ کرواسکتے ہیں،وزرات خارجہ سے گزارش ہے کہ یو اے ای حکام کے ساتھ معاملے کو اٹھایا جائے۔

سول ایوی ایشن حکام نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ وہ  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

5 mins ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

11 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

32 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

37 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

42 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

48 mins ago