سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا، سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات شروع ہوں گے،پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں انتخابات ہوں گے ۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیاہے، سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا، پہلے مرحلے میں سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص،تھرپارکر، جیکب آباد، قمرشہداد کوٹ، شکارپور،کشمور، گھوٹکی،خیرپور، نوشہروفیروز،نواب شاہ، سانگھڑ ،عمرکوٹ اضلاع میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 10مئی سے 13مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران جاری کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسی سال عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے جب کہ ایک اور ن لیگی سینئر رہنماء خرم دستگیر کہتے ہیں کہ معیشت اور خارجہ پالیسی کی صورتحال میں بہتری آئی تو حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، ورنہ نومبر یا دسمبر میں انتخابات کرائے جائيں گے۔
اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے اسمبلیاں مدت پوری کریں لیکن عمران خان کی خراب کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر الیکشن میں جانا بے وقوفی ہوگی اس لیے جلد انتخابات میں جانا بہتر ہوگا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہماری قوم پر مسلط کی گئی، آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، فوج یا بیرونی قوت نہیں کرتی ، فوری الیکشن کے لیے بھرپور تحریک چلائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

7 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

52 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

1 hour ago