نوازشریف کا برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو دوسرا ملک دیکھیں گے، شاہد خاقان

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا قانونی طور پر برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو کسی دوسرے ملک میں دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا جب علاج مکمل ہو جائے تو نوازشریف واپس آئیں گے۔ نوازشریف ماضی میں بھی وہیں سے علاج کرتے رہے ہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے۔ کوویڈ کی وجہ سے ویزے کی مدت میں سب کو توسیع دی ہوئی ہے۔ 6مہینے کا عرصہ گزرجانے کے بعد ٹریبونل میں دیکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر اولاد کی خواہش ہوتی ہے ان کےو الد کو علاج کی اچھی سہولیات ملیں۔

جیل اسپتال نہیں ہوتا۔ جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے۔ جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے۔

کشمیر الیکشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بڑے بڑے جلسے پارٹی کی کامیابی ہے۔ کشمیر میں سب سے بہتر اور پرجوش کمپین مسلم لیگ ن کی تھی۔ مریم نواز کے جلسے میں زیادہ لوگ آئے تو پارٹی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا الیکشن میں ہماری اسٹرٹیجی بہتر ہوتی تو شاید ہم جیت جاتے۔ آئندہ الیکشن میں شہبازشریف بطور پارٹی صدر کمپین چلائیں گے۔

شاہد خاقان نے کہا الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی اس پر سب جانتے ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

5 mins ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

11 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

31 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

36 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

41 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

47 mins ago