ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری امریکی کرنسی کی قیمت 182 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، امریکی کرنسی کی قیمت 182 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.02روپے سے کم ہو کر181.82روپے ہو گئی .

اسی طرح70پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 182.20روپے سے کم ہو کر181روپے اور قیمت فروخت182.70روپے سے کم ہو کر182روپے پر آ گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے کم ہو کر194.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے کم ہو کر196.50روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 235.80روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں