پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10ارکان کو معطل کیے جانے کا امکان ہے،ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان ، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھ شامل ہے۔سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

رکنیت معطل ہونے پر ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار گورنر ہائوس پہنچے اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔
جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرویز الٰہی پارٹی کے نامزد وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں، پارٹی کے تمام ایم پی ایز اور قیادت ان کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے، اتحادی اور ہم ایک ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

20 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

2 hours ago