پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز بھجوا دیئے گئے ، الیکشن کمیشن 30دن میں فیصلہ کرنے کا پابند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس ان کو موصول ہوا تھا جسے 2 دن کے اندر الیکشن کمیشن کے اندر بھجوانا ضروری تھا اس آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے 20 منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے جو کہ30 دن میں اس پر فیصلہ کرے گا ۔ ان اراکین پر الزام ہے

کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر خلاف ورزی کی اور اپوزیشن بنچوں پر جا بیٹھے اور پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد،نور عالم خان،وجیہہ قمر،ملک نواب شیر وسیر،رمیش کمار،افضل ڈھانڈلا،احمد حسین ڈیہر،رانا قاسم نون ،عبد الفغار وٹو،مخدوم باسط بخاری ،عامر طلال،سردار ریاض محمود خان،نذہت پٹھان،سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ،سید سمیع الحسن گیلانی،عامر لیاقت حسین،جویریہ ظفر ،عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں تاہم واضح رہے کہ ان 20 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب میں ووٹ ڈالا ،ان اراکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان وہ اپنے نااہلی کے ریفرنس کا دفاع کریں گے ۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

2 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

47 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

58 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

1 hour ago