ڈالر پھر دھڑام سے نیچے آگرا، قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟انٹربینک ڈالر سے بڑی خبر آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے ہو

گئی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی آئی تھی ، گزشتہ صبح ڈالر 182.02 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 181.82 روپے پر بند ہوا تھا۔آج صبح ڈالر 181.82 روپے سے شروع ہوا تھا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 42 پیسے گر گئی جس کے بعد تا دم تحریر ڈالر 181 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ورکرز ترسیلات زرکی تفصیلات جاری کر دیں ،مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر2ارب 80کروڑ ڈالرز رہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022میں بیرون ملک سے رقوم کسی ایک مہینے کی سب سے زیادہ ترسیلات ہیں ،مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہیں۔مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ، عرب امارات سے پاکستانیوں نے 51کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے ۔اسی مہینے میں برطانیہ سے پاکستانیوں کی جانب سے 40کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 30کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

9 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

13 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

25 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

31 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

42 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

48 mins ago