عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی، خالد مقبول کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 14 سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کر دیں ، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کاغذ نہ لہرائیں ، ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگرسازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔

کل جلسے میں عمران خان کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے۔موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کے لیے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جب کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کے لیے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتی نہیں چھینی ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے کے بعد کراچی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے پاس بھی خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اتحاد کو قائم رکھنا ضروری ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago