وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ ڈالا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ ڈال کر مشین کی کاکردگی کو چیک کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کر کے مشین کی کارکردگی کو چیک کیا۔وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے وزیرِ اعظم نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ بھی ڈالا۔

اراکین پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو بھی ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلیوں کو ووٹنگ میشن کا معائنہ کرانے کا فیصلہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے کیا۔

وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو ای وی ایم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل رکھی جائے گی اور اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کے لیے کیوری باکس رکھا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ منگل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے جبکہ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا۔

اراکین پارلیمنٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو کریں گے اور ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔