نئے غلاف کعبہ کی پٹی کا 30فیصد کام مکمل ،امت مسلمہ کیلئے بڑی خبرآگئی

مکہ المکرمہ(قدرت روزنامہ)1433ہجری کے نئے غلام کعبہ کی پٹی کے سنہرے ٹکڑوں کا تیس فیصد حصہ تیار کرلیا گیا ہے پٹی کے 56سنہرے حصے تیار ہونگے ۔ا س حوالے سے کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے کہا ہے کہ نئے غلاف کعبہ بیلٹ کے سنہرے ٹکڑوں کا تیس فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسوہ کمپلیکس نے بیان میں بتایا کہ 56سنہرے ٹکڑے تیار ہونگے ان کاتعلق باب کعبہ کے پردے ، غلاف کعبہ کی بیلٹ اس کے زیریں حصے اور قندیلوں سے ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ غلاف کعبہ کی بیلٹ کا ایک سنہرا ٹکڑا 90سے 120روز میں تیار ہوتا ہے ، غلاف کعبہ کی تیاری سال بھر جاری رہتی ہے۔

سعودی عرب مکہ مکرمہ کے ام الجود محلے میں غلاف کی فیکٹری قائم کئے ہوئے ہے ۔ اس میں دو سو سے زیادہ ہنر مند 360دن تک غلاف کعبہ تیار کرتے رہتے ہیں ۔غلاف کعبہ سال میں ایک مرتبہ تبدیل کیاجاتاہے ۔غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے خام ریشم درآمد کیاجاتاہے پھر اسے دھوکر سیاہ رنگ میں رنگا جاتاہے ۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلوگرام خالص ریشم استعمال ہوتاہے اس میں 120کلوگرام سونے اور سو کلوگرام چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں ۔