پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی دو اہم ترین وکٹیں گرادیں، ن لیگیوں پر سکتہ طاری
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں رہنمائوںکو سابق صدر زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر دونوں رہنمائوں نے اپنے رفقا سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا ۔
تاہم اب دونوں رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ہے ۔ تاہم باقاعدہ شمولیت کیلئے آٹھ اگست کو جلسہ عام منعقد کیاجائیگا اور جلسہ عام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے ۔