خبردار!کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پراب گرفتاری ہوگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خبردار کیاہے کہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کوآج سے گرفتار کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ روزکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانیں سیل کی گئیں ہیں۔ اب سخت ایکشن لیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی کےمہینے میں ایک دن میں کوروناکیسز30سےبڑھ کر 100 ہوگئے تھے۔ رواں ماہ ایک دن میں کوروناکے500کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔
ملک بھرمیں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں65 روزکے بعد مہلک وائرس سے 95 افراد دم توڑ گئے۔ مجموعی اموات 23 ہزار 797 تک جا پہنچیں ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔