کامیاب جوان پروگرام، حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر دی۔

نوجوان نے قرض کی رقم سے اپنا خواب کیسے پورا کیا؟ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی۔ مہران علی نے کہا کہ مردان میں قائم اپنے میڈیکل کالج میں جدید کورسز شروع کرنا چاہتا تھا۔ وسائل کی کمی کے باعث یہ خواہش پوری نہ کر سکا، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 ماہ میں 35 لاکھ روپے کا قرض مل گیا۔رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کر کے نئے اساتذہ بھرتی کئے۔

مردان میں موجود فارماسسٹ اور انتظامی عملے کو بھی ملازمت فراہم کی۔عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ دوسری جانب سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بڑا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض حکومت دے گی۔خوشی ہے کہ نوجوان اپنے ساتھ دیگر افراد کو بھی ملازمت دے رہے ہیں۔ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد اور معاونت فراہم کریں گے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

4 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

18 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

28 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

36 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

45 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago