ماہرہ خان نے مداحوں کی بڑی غلط فہمی دور کردی

(قدرت روزنامہ) سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آمدن بارے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کوحقیقت سے آگاہ کردیا۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ نے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔اداکارہ نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے؟اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ میں کیا کرتی ہوں، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے،ویڈیومیں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار بتانے سے انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوں کہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوں کہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

37 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

39 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

42 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago