بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بیہوش ہو گئیں، ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے کیا کہا ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا فلم کی شوٹنگ کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہندوجا ہسپتال لے جایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ان دنوں ہدایتکار لو رنجن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے خود کو کافی کمزور محسوس کررہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ایسا نہ ہوا، سیٹ پر انہیں چکر آنا شروع ہوگئے جس کے بعد گِر پڑیں۔

نشرت بھروچا نے بتایا کہ ہسپتال جانے کے بعد انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کمرے تک لے جایا گیا۔ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد اداکارہ کو اسپتال سے فارغ کردیا اور انہیں 15 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل فلم ’’ ڈریم گرل‘‘ میں اداکاری کی تھی جس کے باعث انہیں کافی شہرت ملی اور اب وہ مزید پراجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔