بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی فلمی دنیا میں اینٹری کس طرح ہوئی اور پہلے کونسی نوکری کرتی تھیں؟ وہ معلوما ت جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی
تاپسی پنوں کو دوسرے بچوں کے برعکس سکول جانا بہت پسندتھا اور وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں ، تاپسی پنوں کو ان کے قریبی لوگ ” میگی “ کہہ کر پکارتے ہیں اور ممکنہ طورپر انہیں یہ نام ان کے دلکش گھنگرالے بالوں کی وجہ سے ملا ہے . اداکارہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ تھی وہ جو کام بھی کرتی پوری لگن اور محنت سے کرتیں ، ان میں بچپن میں ہی ڈانس سیکھنے کا شوق پیدا ہو گیا تھا اور وہ چوتھی جماعت میں تھیں جب انہوں نے کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا شروع کر دیا تھا ،میگی نے رقص کو بہت سنجیدہ انداز میں لیا اور کالج کی سطح پر کئی مقابلے بھی جیتے . اداکارہ سکول کے دنوں سے ہی بہت لائق تھیں انہوں نے بارہویں جماعت میں 90 فیصد نمبر حاصل کیئے ، سکول کے بعد انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی اور پھر بطور سافٹ ویئر انجینئر کام بھی کیا . اداکارہ کی فلمی دنیا میں اینٹری بھی فلمی کہانیوں کی طرح ہی ہوئی، وہ شوبز انڈسٹری کا شوق تو رکھتی تھیں جس کے باعث انہوں نے 2008 میں چینل وی ایس ٹیلنٹ شو میں حصہ لینے کیلئے آڈیشن دیا اور وہ منتخب ہوئیں ،اس کے ذریعے ان پر فلم سازوں کی نظریں پڑیں اور خوبصورتی کے ساتھ مکمل پیکج ہونے کی وجہ سے اس طرح ان کیلئے فلمی دنیاکے دروازے کھلتے گئے . اداکارہ نے اب تک کئی فلموں سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کام کیاہے جس کے باعث وہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں ،تاپسی ایونٹ مینجمنٹ میں بھی بے حد دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بھی چلاتی جس کا نام ” دی ویڈنگ فیکٹری “ ہے ، جو کہ شادیوں کی تقریبا ت کا انعقاد کرتی ہے ،اداکارہ یہ کمپنی اپنی پارٹنر فرح اور بہن شگن پنو کے ہمراہ چلاتی ہیں . . .