وزیر اعظم آفس کا ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔


پیغام میں کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم میڈل لے کر پوڈیم پر آئیں ، امید ہے قوم کی دُعاؤں سے اور محنت سے کامیابی آپکا مقدر بنے گی۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے، جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔