رپورٹ کے مطابق 23 ارب روپے سے زائد کی رقم سرکاری ملازمین، پینشنرز اور ان کے اہلخانہ کو غیر قانونی ادا کیے گئے تھے . جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے ملازمین سے صرف 9 لاکھ روپے برآمد کیے . 2019-20 میں گریڈ ایک سے 20 تک کے 55 ہزار 383 ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگی کی گئی اور 2019 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 6 ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی . رپورٹ کے مطابق فروری 2020 میں وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ 40 ہزار 488 سرکاری ملازمین کو بلاک کیا جبکہ بلاک سرکاری ملازمین میں بی آئی ایس پی کے 2 سو 15 اپنے ملازمین بھی شامل تھے . 2010 سے 2020 میں 16 ارب سے زائد کی رقم سرکاری ملازمین کو غیر مشروط ادا کی گئی تاہم ان سرکاری ملازمین سے تاحال کوئی ریکوری نہیں کی گئی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 23 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے . آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ 21-2020 جاری کر دی .
متعلقہ خبریں