مریم باجی نے لندن میں جج کی ویڈیوپیدا کرنے کا حکم دے دیا، شہباز گل

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ مریم باجی نے لندن میں جج کی ویڈیو پیدا کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔۔

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم باجی نے لندن میں بٹ صاحب کو احکامات دیئے ہیں کہ امیگریشن کے سینئر جج ، برطانوی وزیراعظم اور وزیر امیگریشن کی ویڈیوز پیدا کی جائیں۔


شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 9 بیانیے کم تھے کہ دسواں بیانیہ بنایا جا رہا ہے، اب یہ لوگ احتجاج کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے ویزے میں توسیع نہ ملی توبرطانیہ کی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔