دیہی بلوچستان کی ترقی کے لیے پی پی اے ایف اور این آئی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط

چھوٹے کاروباری منصوبوں کی معاونت کے علاوہ کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی تربیت بھی دی جائے گی

تحریر،مطیع اللہ مطیع
پاکستان پاورٹی ایلیوئشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور نیشنل انکوبیشن سینٹر کوئٹہ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بلوچستان کے دیہی علاقوں میں نئے کاروباروں کو فروغ دیا جائے گا۔پی پی اے ایف اس ضمن میں پائیدار ترقی کے اہداف سے جڑے 18 نئے کاروبار اور کاروبار کی تربیت کے مختلف پروگراموں کے لیے 10ملین روپے مہیا کرے گا۔

معاہدے پر پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل بڑیچ اور وائس چانسلر بیوٹمز احمدفاروق بازئی نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر پی پی اے ایف کے گروپ ہیڈ شمس بدرالدین، ارشاد خان عباسی، این ؤئی سی کے ڈائریکٹر محمد شاہ اور پی پی اے ایف اور بیوٹمس کی سینئر منجمنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین موجود تھے۔

پی پی اے ایف اور این آئی سی دیہی ترقی کے حوالے سے پی پی اے ایف کے گراسپ منصوبے سے مستفید ہونے کے لیے چھوٹے کاروباروں کی معاونت اور رہنمائی بھی کریں گے۔پی پی اے ایف کے سی او او نادر گل بڑیچ نے معاہدے پر دستخطوں کے موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی پی پی اے ایف کے ترقیاتی ایجنڈے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ صوبے کی دیہی آبادیوں کو آگے لے کر چلے بغیر پاکستان کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی پی اے ایف اور این آئی سی کی مشترکہ کاشوں سے صوبے کے دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم پیشرفت کی جا سکے گی۔

Recent Posts

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

3 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

13 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

28 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

45 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

56 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago