عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی ؛ شیخ رشید احمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم یاد رکھے عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہوگی کیوں کہ ملک کے حالات گمبھیر ، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں .


شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے ، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ، ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں .

قبل ازیں مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ماؤں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئےدیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے .

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نےکبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلورانی لندن میں گیاہے آصف زرداری کوصدربنانےکیلئےبلورانی لندن گیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےاپنی بیوی کوقتل کرکےجعلی دستاویزسےملکی سیاست پرقبضہ کیا آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایاجائےمنی لانڈرنگ کرنےوالےمقصودچپڑاسی کوکوئی عزت کیسےدےگا شوباز مقصود چپڑاسی سے 12 ارب لےگا تو کوئی کیسے اُسےعزت دے گا .
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مزید 15، 20 دن مئی تک رہے گی،لانگ مارچ ہوگا اور عمران خان زبردست طریقے سے واپس آئے گا، قاتل کلیئرنس لینے کیلئے لندن گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں