مبینہ سازش کا الزام ،اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا انہوں نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا، رانا ثناء اللہ کا انکشاف

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا اور نہ ہی یہ ان کے لیٹر کے الفاظ ہیں . تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا .

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید نے کہا خط میں سازش اور عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں تھا،

خط کو شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کیا . یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق بریفنگ دی تھی . وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان کے مخالفین چور یا ڈاکو تھے تو 4 سال میں جرم ثابت کرتے، یہ جو جلسے کر رہا ہے، وقت پڑنے پر اس کا علاج ہو گا اور اگر اسلام آباد کی طرف آئے تو میں ان کا استقبال کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں