شہرقائد سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی دعا زہرہ لاہور سے برآمد۔ہوا کیا تھا؟ اہم خبر جانیے

(قدرت روزنامہ) کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ 10 دن بعد لاہور سے مل گئی .

دعا زہرہ 10 روز پہلےکراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئیں تھی .

رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ اپنی مرضی سے لاہور پہنچی تھیں . لاہور پولیس نے دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے کر کراچی پولیس کو اس کی دستیابی سے آگاہ کردیا . پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ نے نکاح کرلیا ہے اور وہ محفوظ ہیں . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو جلد کراچی منتقل کر دیا جائے گا .  

 پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں نکاح کیا ہے، دعا نے جس لڑکے سے نکاح کیا ہے اس کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جو میڈیا سے شئیر کیا جائے گا . پولیس ذرائِع کا کہنا ہے کہ  نکاح نامے کی کاپی مل گئی ہے اس کی تصدیق کررہے ہیں .

خیال رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی .

. .

متعلقہ خبریں