شہرقائد سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی دعا زہرہ لاہور سے برآمد۔ہوا کیا تھا؟ اہم خبر جانیے

(قدرت روزنامہ) کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ 10 دن بعد لاہور سے مل گئی۔

دعا زہرہ 10 روز پہلےکراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ اپنی مرضی سے لاہور پہنچی تھیں۔ لاہور پولیس نے دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے کر کراچی پولیس کو اس کی دستیابی سے آگاہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ نے نکاح کرلیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو جلد کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔ 

 پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں نکاح کیا ہے، دعا نے جس لڑکے سے نکاح کیا ہے اس کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جو میڈیا سے شئیر کیا جائے گا۔ پولیس ذرائِع کا کہنا ہے کہ  نکاح نامے کی کاپی مل گئی ہے اس کی تصدیق کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Recent Posts

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

4 mins ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

12 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

2 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

2 hours ago