نوازشریف پوچھتے پھر رہے ہیں۔۔’’میں کیہڑے پاسے جاواں،منجی کتھے ڈھاواں‘‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نوازشریف پوچھتے پھر رہے ہیں ’’ میںکیہڑے پاسے جاواں۔۔منجی کتھے ڈھاواں‘‘۔یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے برطانیہ کی جانب سے نوازشریف کے ویزے میں توسیع نہ ہونے پر اپنے ردعمل میں کہی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے 9 بیانیے کم تھے کہ ایک 10 بیانیا بنایا جا رہا ہے۔

اب لندن میں سیاسی انتقام پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مریم باجی نے لندن میں بٹ صاحب کو احکامات دئیے ہیں کہ بورس جانسن، امیگریشن کے وزیرKevin Foster، لندن میں امیگریشن کورٹ کے سنئیر ترین جج جناب جج ایلن کی وڈیوز پیدا کی جائیں۔شہبازگل نے کہاکہ پھر یہ وڈیوز پریس کانفرنس میں دیکھائی جائیں گی۔لندن میں مظاہرے میں یہ بتایا جائے گا کہ اگر ویزہ ایکسٹینشن نہ ملی تو انگلستان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف نواز شریف پوچھتے پھر رہے ہیں ’’میں کیہڑے پاسے جاواں۔ میں منجھی کیتھے ڈھاواں‘‘۔ اور ابھی عمران خان کو سیاست نہیں آتی۔