اداکارہ صبا قمر ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں لیکن اب کی بار یونیورسٹی میں کیا کرتی رہیں؟ تفصیلات منظرعام پر
لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں، پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران طلبہ نے کلاسز بند رہنے کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ ہوئی جس میں معروف ادکارہ صبا قمر نے حصہ لیا۔ طلبا نے الزام عائد کیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کلاسز بند رہیں، بعض کلاسز بند کرکے شوٹنگ کی گئی۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ اجازت لے کر کی گئی تھی، اس کے دوران کوئی کلاس منسوخ نہیں کی گئی۔