سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائے گا، جس میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلےسندھ میں 50سے55ہزارویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرانے کا فیصلہ ویکسی نیشن میں گیم چینجرثابت ہوا، ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں موبائل سم کی پرواہ ہے، فیصلے کے بعد ویکسی نیشن کو 2لاکھ یومیہ تک پہنچایا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک لاکھ 60ہزارافرادنےتین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگےرہے، پرامیدہوں کہ ویکسی نیشن کی تعدادمزیدبڑھےگی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نےایک دن میں 2لاکھ 90ہزارویکسی نیشن کی جوبڑانمبرہے، جوویکسی نیشن 50ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کاہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسزجیسےبڑھ رہےتھےویسےاب نہیں بڑھ رہے، محرم ہماری لیےکوورناکےحوالےسےایک اورٹیسٹ ہوگا، کوشش ہےکہ چھوٹےپیمانے پر دینی اجتماعات کے لیے ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ لوگ ویکسی نیشن لگوانےکےلیےباہرنکلیں، گزارش ہےماسک کوٹھیک طریقےسےپہنیں تاکہ کوروناکےخلاف جنگ جیت سکیں، مخالفت پرنہیں کام کرنے پر یقین رکھتاہوں، ہم لوگوں کی مدد سے تمام کام کریں گے۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہےشہریوں کےتعاون سےشہرمیں مثبت تبدیلی لاسکیں، فیصلہ کیاتھاکہ 9اگست کوصورتحال دیکھ فیصلہ کریں گے، کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائےگا، نئےنوٹی فکیشن میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔
مصطفیٰ کمال کے بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآناچاہتےہیں توماسک پہناکرآئیں، ابھی جوجنگ ہےوہ سیاسی نہیں ہے،ہم سب کوایک پیغام دیناچاہیے، سب ایک ہی پیغام دیں کہ ماسک پہنیں اورویکسی نیشن کرائیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 30سے35دن ذمےداری دکھائی توکوروناکیس کم ہوناشروع ہوجائیں گے، صورتحال بہتر ہوئی تواسکولوں کوبھی کھول دیا جائے گا، ہمیں فیومی گیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔