ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کو چھوڑدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو چھوڑ دیا۔ذرائع ایف آئی اے لاہور کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اس سے قبل لاہور ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے کر قدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے نے آج صبح عامر میر کو گھر سے نکلتے ہی حراست میں لے لیا تھا، وہ انہیں کار سمیت ساتھ لے گئے تھے۔

لاہور ہی سے ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت کو بھی حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد دونوں صحافیوں پر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

عامر میر اور عمران شفقت نے ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں درج الزامات پر تحریری جواب دے دیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق دونوں صحافیوں نے اپنے جوابات میں ایف آئی اے کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہماری صحافتی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

Recent Posts

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

3 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

13 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

15 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

23 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

24 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago